اسلام آباد:تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا کی ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر، روٴف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق سوالات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے رکھے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت نے ٹوئٹس اور جے آئی ٹی کے سوالات پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں بانی پی ٹی آئی کے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن ایف آئی اے آفس میں پیش ہوئے تھے۔اس موقع پر بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن سے ایف آئی اے نے تحقیقات کی تھی۔