Home سیاست ‎بانی پی ٹی آئی کا وکلاء اور پارٹی رہنماوٴں سے ملاقات کے لئے عدالت سے رجوع

‎بانی پی ٹی آئی کا وکلاء اور پارٹی رہنماوٴں سے ملاقات کے لئے عدالت سے رجوع

Share
Share

‎ اسلام آباد: بانی تحریک انصاف نے وکلاء اور پارٹی رہنماوٴں سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
‎بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
‎درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلاء اور پارٹی رہنماوٴں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، وکلاء کو دستاویزات تو دور کی بات، ایک صفحہ تک اڈیالہ جیل کے اندر نہیں لے کر جانے دیا جاتا، بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے دوران پرائیویسی بھی فراہم نہیں کی جاتی۔
‎درخواست گزار کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے وکلاء کے دستاویزات کو قبضے میں لے لیا جاتا ہے اور 24 گھنٹے بعد واپس کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار خان، اسد قیصر اور فیض الرحمن سے سیاسی مشاورت کے لیے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
‎درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی اکیلے میں ملاقات کا حق فراہم کرنے کے احکامات جاری کرے، عدالت بانی پی ٹی آئی کی وکلاء اور پارٹی رہنماوٴں سے ملاقات کی اجازت دینے کے احکامات جاری کرے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...