Home سیاست پی ٹی آئی کا میڈیا کی موجودگی میں فضل الرحمان سے ملاقات سے انکار

پی ٹی آئی کا میڈیا کی موجودگی میں فضل الرحمان سے ملاقات سے انکار

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا کی موجودگی میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد تاحال مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے نہیں پہنچ سکا، پی ٹی آئی وفد نے بیرسٹر گوہر کی قیادت میں آج سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنی تھی۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو مل کر حکومت سازی کے لیے دعوت دی جانی تھی مگر پی ٹی آئی کا وفد تاحال مولانا کی رہائش گاہ نہیں پہنچ سکا۔

جمیعت علمائے اسلام کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان وفد سمیت پی ٹی آئی وفد کا انتظار کررہے ہیں، تاہم پی ٹی آئی وفد نے میڈیا کے ہوتے ہوئے ملاقات سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد سے متوقع ملاقات کی تصدیق مولانا فضل الرحمان خود کرچکے تھے۔

ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفورحیدری بھی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے ذرائع نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کے لیے جے یو آئی سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس سلسلے میں بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں 5 رکنی وفد آج رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد میں بیرسٹر گوہر علی کے ہمراہ اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخوند زادہ حسین ہوں گے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر خان کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہونے جا رہی ہے، ضروری نہیں ہر بات پر اتفاق کیا جائے۔

علی محمد خان نے کہا کہ فارم45 کوئی اور کہانی سنا رہے ہیں اورفارم 47 کوئی اور کہانی سنا رہے ہیں، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، تحریک انصاف ابھی تک موجود ہے اور ہم سب اس کے رکن ہیں لہٰذا تحریک انصاف کو پارلیمان میں سیاست کرنے دی جائے، پی ٹی آئی پرپابندی لگائیں گے تو جمہوریت کمزور ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں کیونکہ ان کے بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیانات سے پارٹی میں تشویش ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے ہماری حکمت عملی جاری ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی کا تشخص ہر صورت برقرار رکھنا ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے ملکی مسائل پربات ہوسکتی ہے لیکن حکومت کے لیے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا حصہ بننا مشکل ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...