Home سیاست پنجاب اسمبلی،600 ارب روپے سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور

پنجاب اسمبلی،600 ارب روپے سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور

Share
Share

پنجاب اسمبلی نے 600 ارب روپے سے زائد مالیت کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ نے بجٹ کی منظوری پر اسمبلی ملازمین کو خوشخبر ی دے دی اور اسمبلی ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ اعزازیہ کے طور پر دینے کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی ڈپٹی اسپیکر ظہیر چنڑ نے گلوٹین قانون کا اطلاق کر دیا۔

پنجاب اسمبلی نے جیلز اینڈ کونویکٹ سیٹلمنٹس کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23 کی مد میں 23ارب 25کروڑ 12لاکھ 9ہزارکے مطالبات زر منظور کرلیے۔

پنجاب اسمبلی نے پبلک ہیلتھ کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23کی مد میں 6ارب 38کروڑ 26لاکھ سات ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیے۔

پنجاب اسمبلی نے وٹرنری کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23 کی مد میں 2 ارب 64کروڑ 18لاکھ 80ہزار کے مطالبات زر منظور کرلیے۔

پنجاب اسمبلی نے متفرق ڈیپارٹمنٹس کے سیپلیمنٹری بجٹ 2022-23کی مد میں 66 کروڑ 40لاکھ ایک ہزار روپے کے مطالبات زر منظور کرلیے۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...