Home سیاست پنجاب کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

Share
Share

لاہور :پنجاب کابینہ کے ارکان کی جانب سے حلف اٹھا لیا گیا۔حلف لینے والوں میں 2 خواتین اور 15 مرد اراکین شامل ہیں۔

پنجاب کی 17 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئیں ۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

اس حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر بنایا گیا ہے۔

حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب ، بلال یاسین ,کاظم پیرزادہ،عظمی بخاری،رانا اسکندر حیات،خواجہ عمران نزیر،خواجہ سلمان رفیق,عاشق کرمانی,خلیل طاہر سندھو,رامیش اروڑہ،فیصل کھوکھر,زیشان رفیق،صہیب بھرت, چوہدری شافع حسین،شیر علی گورچانی,سہیل شوکت بٹ شامل ہیں ۔

حلف لینے والوں میں 2 خواتین اور 15 مرد اراکین شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جنگلات،ورلڈ لائف اور سی ایم کی خصوصی معاون مقرر کیا جائے گا جبکہ پرویز رشید معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلال یاسین کو محکمہ خوراک ، کاظم پیرزادہ کو اریگیشن،عظمی بخاری کو اطلاعات و نشریات،رانا اسکندر حیات کو سکول ایجوکیشن،خواجہ عمران نزیر کو پرائمری ہیلتھ،خواجہ سلمان رفیق کو سپیشلایزڈ ہیلتھ اور عاشق کرمانی زراعت،خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق،رامیش اروڑہ اقلیتی امور،فیصل کھوکھر اسپورٹس،ذیشان رفیق بلدیات،صہیب بھرت مواصلات اور چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری،شیر علی گورچانی مائنز اینڈ منرل کے قلمدان سونپے جائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...