Home sticky post 6 وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں اربوں روپے مالیت کے منصوبے کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں اربوں روپے مالیت کے منصوبے کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا

Share
Share

راولپنڈی :راولپنڈی میں وزیر اعلی پنجاب کی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے ذریعے اربوں روپے مالیت کے چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا گیا، 20 ارب 40 کروڑ مالیت کے ایشن ڈویلپمنٹ بنک فنڈڈ پراجیکٹ کے کنٹرکٹ کا دوبارہ ٹینڈر ہوگا، لاٹ 2 اور لاٹ 3 کا کنٹریکٹ غیر ملکی کمپنی کو 20 ارب 40 کروڑ میں ایوارڈ کیا گیا تھا

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نوٹس لینے پر ایک مالیاتی سکینڈل جنم نہ لے سکا، کنٹریکٹ بڈنگ کے جوائنٹ ونچر میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی کمپنی کو ایگریمنٹ سے الگ کردیا گیا تھا، 20 ارب 40 کروڑ مالیت کا کنٹریکٹ صرف ترکش کمپنی کو ایوارڈ کردیا گیا تھا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نوٹس لینے پر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم نے فیکٹ فائنڈنگ کے بعد معاملہ پراجیکٹ سیٹرئینگ کمیٹی کو بھجوایا تھا۔

چیئرمین پی این ڈی بیرسٹر نبیل اعوان کی سربراہی میں پراجیکٹ ا سٹیرنگ کمیٹی نے کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایاہے۔

پراجیکٹ اسٹیرنگ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کے ذمہ داران افسران کے خلاف چیف سیکرٹری پنجاب ضروری کاروائی کریں۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر اب ہر غیر ملکی فنڈڈ پراجیکٹ کا ہر تین ماہ بعد پراجیکٹ سٹیرنگ کمیٹی میں جائزہ لیا جائے گا ، لاٹ 2 اور لاٹ 3 کا پراجیکٹ مکمل ہونے پر راولپنڈی کو 12 ملین گیلن یومیہ اضافی پانی ملے گا، لاٹ 1 اور لاٹ 4 کا جاری پراجیکٹ مکمل ہونے پر 5 ملین گیلن یومیہ اضافی پانی مل سکے گا۔

لاٹ 1 کا کنٹریکٹ 6 ارب 36 کروڑ چائینہ کنسٹریکشن تھرڈ انجینرنگ کو پاکستانی کمپنی کے جوائنٹ ونچر میں ایوارڈ کیا گیا، لاٹ 4 کا کنٹریکٹ 7 ارب 19 کروڑ ایم ایس میٹرا کان کے بی ڈی ایل اور ترکش کمپنی فائیو ایچ انسات کو الاٹ کیاگیا ہے۔

لاٹ 1 تا لاٹ 4 کنٹریکٹ کی مجموعی مالیت 33 ارب 75 کروڑ ہے، ڈریم پراجیکٹ کی مکمل فنڈنگ 33 ارب 75 کروڑ ایشن ڈویلپمنٹ بنک کی لون فنڈنگ ہے، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی واسا راولپنڈی ڈریم پراجیکٹ کی ایگزیکٹیوٹنگ ایجنسی ہے۔

Share
Related Articles

میری ریڈ لائن پاکستان ،ہم اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہیں نہ ہمارا کوئی جھگڑا ہے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ...

عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

راولپنڈی:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے...

وزیراعظم نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا...

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

راولپنڈی:بلوچستان میں کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ (بی ایل اے)...