Home sticky post 3 وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام، جنگلات کی بے رحم کٹائی پر مکمل پابندی عائد

وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام، جنگلات کی بے رحم کٹائی پر مکمل پابندی عائد

Share
Share

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنگلات کے تحفظ کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جاری بے رحم کٹائی کا سلسلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگلات کی لکڑی کی روایتی نیلامی کا نظام مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر کے تمام جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کا باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے بلکہ زمین کو کٹاؤ اور بنجر پن سے بچانا بھی ہے۔

حکام کے مطابق مستقبل میں لکڑی کی نیلامی سے متعلق کوئی بھی عمل صرف جدید ٹیکنالوجی، میپنگ، اور اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز کی مدد سے مکمل شفاف انداز میں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے نئے قواعد و ضوابط بھی جلد متعارف کروائے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ایندھن سمیت ہر قسم کی لکڑی کی نیلامی پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس دلیرانہ اور ماحول دوست فیصلے کو ماحولیاتی ماہرین، جنگلات کے تحفظ کے علمبرداروں اور شہری حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا تو یہ پنجاب کے قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گا۔

محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اس ضمن میں تمام متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...