Home سیاست پنجاب حکومت کا بجلی کے گھریلو صارفین کے لئے14روپے فی یونٹ کا ریلیف

پنجاب حکومت کا بجلی کے گھریلو صارفین کے لئے14روپے فی یونٹ کا ریلیف

Share
Share

 

اسلام آباد: حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ایسے گھریلو صارفین جن کے ماہ اگست کے بجلی کے استعمال شدہ یونٹس 201 تا 500 تک ہیں ان کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دے دیا گیا ہے۔

ترجمان آئیسکو کی جاری پریس ریلیز کے مطابق بیچ نمبر1تا5کے گھریلو ٹیرف کے حامل ایسے صارفین جنہوں نے اپنے بجلی بلز جمع کروا دیے ہیں ان کی ادا کردہ زائد رقم ستمبر کے بلوں میں ایڈجسٹ کر دی جائے گی.

علاوہ ازیں بیچ نمبر1سے5تک کے ایسے صارفین جنہوں نے ماہ اگست کے بل جمع نہیں کروائے ترمیم شدہ بجلی کا بل14روپے فی یونٹ ریلیف کے ساتھ انہیں گھروں پر تر سیل کر دیے جائیں گے

بیچ نمبر6تا15کے صارفین کے بجلی بلز پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف کے مطابق پرنٹ کیے جا رہے ہیں اور معزز صارفین کو گھروں پر ترسیل کر دیے جائیں گے۔

ترجمان آئیسکو کا مزید کہنا تھا کہ معزز صارفین کی آسانی کے لئے بجلی بلز کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے جنہیں جلد ہی آئیسکو کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...