Home نیوز پاکستان ‎پنجاب حکومت کی جانب سے عید پر لائن سفاری پارک کی انٹری فری

‎پنجاب حکومت کی جانب سے عید پر لائن سفاری پارک کی انٹری فری

Share
Share

‎لاہور:حکومت پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر لائن سفاری پارک کی انٹری مفت کردی۔

‎سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج لائن سفاری کا افتتاح کیا ہے، سفاری پارک میں ابھی کافی کرنے والا کام باقی ہے، آج وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر لاہور سفاری پارک آئی ہوں، لاہور سفاری پارک کا مکمل افتتاح وزیراعلیٰ مریم نواز خود کریں گی۔

‎انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 2ہفتوں میں وائلڈ لائف کا کومنگ آپریشن کیا ہے، ہم ہنگامی طور پر 3 وائلڈ لائف ریسکیوسینٹرز کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے، لاہور سفاری پارک کی انٹری کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عید پر فری کردیا ہے، لاہور سفاری اور چڑیا گھر میں 60سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے انٹری فری ہو گی۔

‎سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور چڑیا گھر بھی بڑی عید پر کھلے گا، ہم لاہور کے سینٹر میں وائلڈ لائف نمائش کا قیام کریں گے، میری وائلڈ لائف میں دلچسپی ہے، میں نے 10سال وائلڈ لائف کنزرویشن میں کام کیا ہے، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ میں کافی کمیاں ہیں۔

‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن مارکیٹوں میں جانوروں کی فروخت ہورہی ہے ان کی حالت بہت بری ہے، اب لوگ جہاں بھی جانور رکھیں گے اس کا لائسنس بنے گا، ہمیں پالتوجانور رکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن ذمہ داری کے ساتھ رکھنا بڑا کام ہے، ہم پالتو جانوروں کا پورا ڈیجیٹل لائسنس کا نظام لے کر آرہے ہیں۔

‎صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آتے ہی مہنگائی پر میٹنگز کی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز پرائس کنٹرول کی خود نگرانی کررہی ہیں، گزشتہ رمضان اور اس رمضان میں پرائس کنٹرول میں بہت فرق آیا ہے۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 4سال سےکوڑا سڑکوں کا حصہ بن گیا تھا، وزیراعلیٰ پہلا اورتاریخ کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ کا نظام لے کر آرہی ہیں، اس طرح کا پلان پہلے کبھی پنجاب میں مرتب نہیں ہوا۔

Share
Related Articles

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کیلئے عسکری اعزازات کی تقریب، نیول چیف نے اعزازات تفویض کیے

Pakistan Navy کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی...

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعات کے وائس چانسلرز اور اساتذہ سے خصوصی نشست

راولپنڈی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کے تحت Lieutenant...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ دھمکیاں اور آن لائن ہراسانی، مریم نواز سے مدد کی اپیل

مومنہ اقبال کا سنگین الزامات کا انکشاف کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی...