Home sticky post 5 محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے اہتمام بارے ہدایات جاری

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے اہتمام بارے ہدایات جاری

Share
Share

لاہو ر:محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلاد النبی ﷺ کے اہتمام بارے ہدایات جاری کر دیں۔حکومت پنجاب عید میلاد النبی ﷺ کو مذہبی عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں منائے گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں عیدِ میلاد کے بڑے جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں لگائی جائیں گی بڑی اور ممتاز عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کو سبز برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔

ترجمان کاکہناہے کہ جمعہ المبارک 11 ربیع الاول کو تمام سرکاری و نجی سکولوں میں میلاد کی محافل منعقد ہوں گی۔عیدِ میلاد پر سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپوں میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی۔پنجاب کی جیلوں میں اسیران میں بھی ولادت باسعادت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔عیدِ میلاد پر 6 ستمبر کے حوالے سے شہداء کیلئے خصوصی دعائیہ تقاریب کا بھی اہتمام ہو گا۔

ترجمان کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن، رواداری اور آپسی اتحاد کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔پنجاب بھر میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیاگیاہے ۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...