Home سیاست عمر ایوب کے گھر پر پنجاب پولیس کا چھاپہ

عمر ایوب کے گھر پر پنجاب پولیس کا چھاپہ

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر پر پنجاب پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، عمر ایوب گھر پر موجود نہ ہونے پر گرفتاری سے بچ گئے۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی اسلام آباد میں ایف ٹین رہائشگاہ پر میانوالی پولیس نے چھاپا مارا۔

عمر ایوب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، کچھ دیر قبل اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے میری گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا ہے، فارم47 کی وفاقی و پنجاب حکومت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی گرفتاری کے لئے بیتاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھاپہ مارنے والوں نے ثابت کیا کہ ملک میں کوئی رول آف لاء نہیں، واضح کردوں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وزیراعظم بننے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ پولیس کو عمر ایوب انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں، سرگودھا انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ جاری کئے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...