Home Uncategorized پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر نہیں بننا چاہیے،امریکی صدر

پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر نہیں بننا چاہیے،امریکی صدر

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر نے ریپبلکنز کو پیوٹن کے خلاف مل کر چلنے کی پیشکش بھی کر دی۔جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر نہیں بننا چاہیے۔

جوبائیڈن نے یوکرین کے لئے نئی امداد کے اعلان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیوٹن کو صدر بننے کی اجازت نہیں دے سکتے، اگر پیوٹن صدر بنا تو نیٹو ممالک پر حملے ہوں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ریپبلکنز کو پیوٹن کے خلاف مل کر چلنے کی پیشکش بھی کر دی۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یو اے ای کے دورہ کے دوران اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، روس یوکرین جنگ کے علاوہ مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...