Home Uncategorized قطر ایئرویز کا ایران، عراق اور لبنان کے لئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

قطر ایئرویز کا ایران، عراق اور لبنان کے لئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

Share
Share

دوحا:اسرائیل کی ایران، لبنان اور عراق پر حملوں کی دھمکیوں کے پیشِ نظر قطر ایئرویز نے ان ممالک کے لیے پروازیں عارضی طور پر بند کردیں

عرب میڈیا کے مطابق قطر ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ چند عرب ممالک کے لیے اپنی پروازیں بند اور کچھ کے لیے محدود کر رہا ہے۔

قطر ایئرویز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن لیے پروازیں صرف دن کی روشنی میں دستیاب ہوں گی اور شام کے بعد معطل رہیں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران، لبنان اور عراق کے لیے پروازیں تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔ مسافروں کی زندگی کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہیں ان ممالک میں سفر سے پہلے ایئرلائن کے دفاتر سے مکمل معلومات حاصل کرلیں۔

خیال رہے کہ قطر ایئرویز کی جانب سے پروازوں کی معطلی کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے پر قطر پہنچے ہیں۔

قبل ازیں انٹونی بلنکن اسرائیل اور سعودی عرب میں بھی قیادت سے ملاقاتوں میں غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پر بات چیت کرچکے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...