Home سیاست لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے،دفترخارجہ

لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے،دفترخارجہ

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر ہونے والا حملہ باعث تشویش ہے، تمام سابق چیف جسٹس صاحبان کو دورے کے دوران سفارتخانے کی جانب سے سہولیات مہیا کی جاتی ہیں، پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے کام کر رہا ہے۔

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے دو روزہ دورے پر ہیں، وزیراعظم امیرِ قطر اور قطری ہم منصب سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس سے پہلے سعودی عرب میں تھے، وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جہاں ان کی ویتنام کے وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔

برکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے برکس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے، پاکستان برکس کی رکنیت کے لیے تمام شرائط مکمل کرتا ہے۔

چینی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان میں چینی باشندے ہمارے اہم مہمان ہیں، پاکستان یہاں چینی باشندوں، منصوبوں اور کمپنیوں کو بھرپور تحفظ و سلامتی کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...