Home نیوز پاکستان کوئٹہ وکیل قتل کیس ،سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا

کوئٹہ وکیل قتل کیس ،سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا

Share
Share

اسلام آباد:کوئٹہ میں وکیل قتل کیس میں سپریم کورٹ نے 24 اگست تک چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔

سپریم کورٹ میں کوئٹہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل امان اللہ کنرانی اور جسٹس مظاہر نقوی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے امان اللہ کنرانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا ہدایات دے کر بھیجا گیا ہے؟، ہم بے جان نہیں ہیں، جھوٹے الزامات کا جواب دیں گے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے وکیل امان اللہ کنرانی کو جواب دیا کہ میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کروں گا، امان اللہ کنرانی نے کہا کہ میں غلام نہیں ہوں جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا ہم غلام ہیں؟۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پہلے آپ معافی مانگیں پھر سماعت آگے بڑھے گی، اس پر امان اللہ کنرانی نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میں امان اللہ کنرانی کی معافی قبول کرتا ہوں۔

جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ میں امان اللہ کنرانی کی معافی قبول نہیں کرتا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ اگر الزامات واپس لے رہے ہیں اور تحریری معافی مانگتے ہیں تو معاف کرنے کو تیار ہوں۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، وکیلوں کو طلب کیا جا رہا ہے، جس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہمارے سامنے دوسرے کیس نہیں صرف کوئٹہ وکیل قتل کیس ہے، اسی پر دلائل دیں۔

بعدازاں عدالت نے 24 اگست تک چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا اور کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...