Home نیوز پاکستان ‎پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان اور بالائی علاقوں میں بارش، ژالہ باری متوقع

‎پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان اور بالائی علاقوں میں بارش، ژالہ باری متوقع

Share
Share

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں بیشتر مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ تیز و ہلکی بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، شمالی، وسطی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  مٹھی میں 39، شہید بینظیر آباد 38، جیکب آباد، موہنجو داڑو اور سکرنڈ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، اسی طرح آندھی، جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کے باعث فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...