Home نیوز پاکستان پاکستان میں کن کن علاقوں میں آج بارش متوقع

پاکستان میں کن کن علاقوں میں آج بارش متوقع

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد راولپنڈی میں آج موسم گرم اورخشک ہے تاہم محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت شمال مشرقی ،جنوبی بلوچستان، کرا چی سمیت سندھ ،با لائی خیبرپختونخوا ،شمال مشر ،جنو بی پنجاب اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور 05 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد،قلات، خضدار،لسبیلہ ، آواران، کیچ، پنجگور جیکب آباد ، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو ، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد،راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی، بر ساتی ندی نالوں اور میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان،کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بد ین، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپوراورخیرپور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔دوسری جانب چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی اور بونجی میں 41 ، اوکا ڑہ اور چلاس میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...