Home سیاست راجکوٹ ٹیسٹ، بھارت کی انگلینڈ کو 434 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

راجکوٹ ٹیسٹ، بھارت کی انگلینڈ کو 434 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

Share
Share

راجکوٹ: بھارت نے اپنی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔

راجکوٹ ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو 434 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

اتوار کو تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگز 430 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے انگلینڈ کو جیت کے لیے 557 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم چوتھے ہی روز اپنی دوسری اننگز میں 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مارک ووڈ 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

کپتان بین اسٹوکس اپنے تاریخی 100 ویں ٹیسٹ میں صرف 15 رنز بناکر کلدیپ یادیو کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

بھارت کی جانب سے روندرا جدیجا نے دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کی اور پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

روندرا جدیجا کو پہلی اننگز میں 112 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے اور مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ جمعہ سے رانچی میں شروع ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے 106 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...

حکمران طبقہ اسرائیل اورامریکہ سے ڈرتاہے،فلسطینی امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،حافظ نعیم

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےغزہ مارچ کے شرکاء سے...

سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن...