Home Uncategorized راکھی ساونت عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس بھارت پہنچ گئیں

راکھی ساونت عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس بھارت پہنچ گئیں

Share
Share

ممبئی :بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس بھارت پہنچ گئیں

بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت( فاطمہ) نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد عمرہ ادائیگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھیں

تصاویر میں راکھی ساونت کوخانہ کعبہ کے سامنے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، راکھی ساونت کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر خانہ کعبہ کے طواف کے دوران ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کی عمرہ ادائیگی کی اطلاع دی گئی

اب راکھی ساونت عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس بھارت پہنچ گئیں۔جہاں انہیں صحافی کی جانب سے مذہب کی تبدیلی سے متعلق سوال کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی عمرے سے واپسی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کے رفقا نے عمرے سے واپسی پر پھولوں کے ہار پہنائے جب کہ اس موقع پر راکھی نے صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔

ائیرپورٹ پر راکھی سے ایک مقدمے سے متعلق سوال ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں پتا، میں ابھی عمرہ کرکے آئی ہوں، میں بہت پاک زمین پر گئی تھی، کون کیا ڈرامہ کررہا ہے مجھے نہیں معلوم۔

ہندو مذہب کو چھوڑ کر اسلام کو قبول کرنے سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ہندو مذہب میں کوئی برائی نہیں چونکہ میرا نکاح ہوا ہے اور میں ایک سال سے اسلام میں ہوں، میں بہت خوش نصیب ہوں مکہ مدینہ سے میرا بلاوا آیا تھا۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل راکھی نے عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جب کہ ان کی مسلمان ہوکر کلمہ پڑھنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...