اسلام آباد:رمضان المبارک میں وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردئیے گئے۔
وفاقی نظامت تعلیمات نے رمضان کے لیے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اداروں میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ ڈبل شفٹ اسکولز میں پیرسے جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے کلاسز لی جائیں گی۔ ایوننگ شفٹ میں پیر سے جمعرات ساڑھے 12 سے ساڑھے 4 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ جمعے کا کلاسز کے اوقات ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 4 بجے تک ہوں گے۔