Home تازہ ترین رانا ثناء اللہ کی مظفرآبادمیں شہیدامام مسجد کے گھر آمد،ورثا کوایک کروڑ ، زخمی بچی کو 10 لاکھ کا چیک دیا

رانا ثناء اللہ کی مظفرآبادمیں شہیدامام مسجد کے گھر آمد،ورثا کوایک کروڑ ، زخمی بچی کو 10 لاکھ کا چیک دیا

Share
Share

مظفرآباد:وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ مظفرآباد میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والی مسجد سیدنا بلال میں شہید ہونے والے امام مسجد کے گھر پہنچ گئے ۔
مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔رانا ثنااللہ نے بھارتی حملے کے پہلے شہید 70 سالہ بزرگ محمد یعقوب کے ورثا کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سےایک کروڑ جبکہ زخمی ہونے والی سے بچی کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف کی طرف سے یہاں کے لوگوں کے لیے سلام لایا ہوں جن کے حوصلوں کی وجہ سے پورےپاکستان کے حوصلے بلند رہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاک فوج نے بھارت کا غرور و تکبر خاک میں ملا دیا اور اسے عزیمت کا سامنا کرنا پڑا دوبارہ جارحیت کی صورت میں پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائیگا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امورنے شہید ہونے والی مسجد کا معائنہ کیا اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے برینفگ بھی دی گئی ۔ صدر مسلم لیگ ن لیگ شاہ غلام قادر اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

Share
Related Articles

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روم روانہ

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت...

جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو

کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کاکہناہے کہ فنکاروں...

چین میں سمارٹ ایجوکیشن سے متعلق وائٹ پیپر کا اجراء

بیجنگ :چین میں جاری ورلڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن کانفرنس 2025 اختتام پذیر ہو...