Home sticky post 2 راوٴ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب اور عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیاگیا

راوٴ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب اور عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیاگیا

Share
Share

اسلام آباد:راوٴ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب اور عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 21کے افسر راوٴ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب اور موجودہ آئی جی پنجاب عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔جبکہ ڈی جی ایف آئی اے راجارفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تعیناتیوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں ۔

پنجاب کے نئے آئی جی راوٴ عبدالکریم کا تعلق 24 ویں کامن سے ہے، وہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات تھے، انہوں نے 1996 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، کمانڈنٹ پی سی تعینات رہ چکے ہیں۔

راوٴ عبدالکریم ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے ہیں، وہ قصور اور جھنگ میں بطور ڈی پی او بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کو 24 جنوری 2023ء کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے بطور آئی جی پنجاب 3 سال سے زائد کا دورانیہ گزارا، وہ 24 فروری 2023 سے 2 فروری 2026 تک آئی جی پنجاب رہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...