Home نیوز پاکستان چکوال میں کم سن طالب علموں سے زیادتی، ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

چکوال میں کم سن طالب علموں سے زیادتی، ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Share
Share

چکوال :چکوال کے ایک مدرسے میں اساتذہ کی جانب سے طالب علموں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس کے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی افسر تھانا صدر نے دونوں ملزمان حافظ انیس اور حافظ ذیشان کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کا ڈی این اے میچ کروانا ہے۔ مدرسے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کا فارنزک بھی کروانا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پولیس کو دونوں ملزمان کو 23 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ادھر ترجمان مدرسہ کا کہنا تھا کہ 10 نومبر کو 2 بچوں نے مدرسے کے ایڈمن آفس میں شکایت کی تھی۔ بچوں کے والدین نے 2 اساتذہ کی جانب سے بچوں پر تشدد اور زیادتی کی شکایت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ والدین نے دونوں اساتذہ کے حوالے سے فیصلہ مدرسے کی انتظامیہ پر چھوڑا۔ مدرسہ انتظامیہ نے دونوں اساتذہ کو 11 نومبر کو فارغ کردیا۔

دوسری جانب پولیس نے دونوں ملزمان کو مدرسہ کی انتظامیہ کے تعاون سے گرفتار کیا تھا۔

Share
Related Articles

حج کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد:حج 2025ء کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے حکومت...

خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز بارے عالمی کانفرنس آج ، ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: خواتین کی تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو...

ملک میں سردی کی شدید لہر،پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

اسلام آباد:ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے ، بالائی علاقوں میں...

پھالیہ میں آتشبازی بازی کے سامان میں دھماکہ ، 6 افرادجاں بحق

پھالیہ:پنجاب کے ضلع منڈی بہاوٴالدین کے قصبے پھالیہ میں آتشبازی بازی کے...