Home تازہ ترین روینا ٹنڈن نے سخاوت کی اعلیٰ مثال قائم کردی،بیٹی بھی حیران رہ گئی

روینا ٹنڈن نے سخاوت کی اعلیٰ مثال قائم کردی،بیٹی بھی حیران رہ گئی

Share
Share

ممبئی:مشہور بھارتی اداکارہ روینا ٹنڈن نے سخاوت کی اعلیٰ مثال قائم کردی، جسے دیکھ کر بیٹی بھی حیرت زدہ ہوگئی۔

روینا ٹنڈن بدھ کی شام اپنی بیٹی راشا تھاڈانی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھی گئیں، جہاں ان کی سخاوت نے سب کو حیران کردیا۔

جیسے ہی وہ چیک اِن پوائنٹ کی طرف بڑھیں تو ایک پاپارازی (فوٹوگرافر) نے ان کی سونے کی بالیوں کی تعریف کی، جس پر اداکارہ نے فوراً ایک بالی اتاری اور تحفے میں دے دی۔

ایئرپورٹ پر جب ایک پاپارازی نے روینا کی خوبصورت سونے کی بالیوں کی تعریف کی تو انہوں نے حیران کن انداز میں پوچھا، ’کون سی؟‘ پھر مسکراتے ہوئے اپنے بائیں کان سے ایک بالی نکالی اور اسے دے دی۔

اس دوران ان کی بیٹی راشا تھاڈانی حیرت زدہ ہو کر اپنی ماں کو دیکھتی رہ گئیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر مداحوں نے روینا ٹنڈن کی فیاضی کی کھل کر تعریف کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’واہ، سونے کا دل… ورنہ آج کے دور میں کون سونا دیتا ہے؟‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’ایسے نیک دل لوگ ہی دوسروں میں بانٹنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

گلوکارہ لتا منگیشکر اور پرنس راج رومانوی تعلقات کے باوجود کیوں شادی کے بندھن میں نہ بندھ سکے؟

ممبئی:لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر سے سچی محبت کرنے والے راجپوتانہ کی...

سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی...

عیدالفطرکا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین فلکیات نے تاریخ بتا دی

کراچی: عوام ماہ رمضان 1446ھ کی برکات سے فیض یاب ہورہے ہیں،...