Home sticky post 6 ”را“کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش بے نقاب

”را“کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش بے نقاب

Share
Share

اسلام آباد:بھارتی بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی ’ را ‘ کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ “را” نے نہ صرف مقامی سہولت کاروں کو متحرک کیا ہے بلکہ افغانستان سے بھی تربیت یافتہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
باوثوق انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے لیے ایک خطرناک منصوبہ ترتیب دیا ہے۔
منصوبے کے تحت کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار سمیت اہم شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق “را” نے نہ صرف مقامی سہولت کاروں کو متحرک کیا ہے بلکہ افغانستان سے بھی تربیت یافتہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
انٹیلی جنس رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ منصوبے میں شامل کچھ دہشت گردوں نے ٹارگٹ علاقوں کی پیشگی ریکی مکمل کر لی ہے، اور ممکنہ طور پر گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کے ذریعے خودکش حملے کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس مذموم بھارتی منصوبے کا مقصد بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانا اور پاکستان کے امن و استحکام کو متاثر کرنا ہے۔ تاہم، قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ اور متحرک ہیں اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کو ناکام بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

میری ریڈ لائن پاکستان ،ہم اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہیں نہ ہمارا کوئی جھگڑا ہے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ...

عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

راولپنڈی:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے...

وزیراعظم نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا...

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

راولپنڈی:بلوچستان میں کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ (بی ایل اے)...