Home سیاست پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی پولیسکے چھاپے ، پارٹی دفاتر بند، رہنما روپوش

پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی پولیسکے چھاپے ، پارٹی دفاتر بند، رہنما روپوش

Share
Share

اسلام آباد / راولپنڈی: تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے، اس دوران پارٹی کے دفاتر بند ہیں جب کہ رہنما روپوش ہو چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی احتجاج کے پیش نظر گزشتہ شب کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے، تاہم تمام کارروائیاں ناکام رہیں اور رات بھر کوئی بھی سرگرم کارکن پولیس کے شکنجے میں نہیں آیا۔

ادھر راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے سیاسی دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔شمس آباد، رحمان آباد، بھارہ کہو، مارگلہ ٹاوٴن، چک شہزاد میں موجودپی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹریٹ بنداور پارٹی رہنما روپوش ہیں۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کینٹ کے عہدے دار دھمیال ہاوٴس پہنچ گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے رابطوں کا پلان تشکیل دے دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کارکن 2 بجے کے بعد مری روڈ پر نکلیں گے

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...