Home سیاست راولپنڈی احتجاج،12 خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103 کارکنان گرفتار

راولپنڈی احتجاج،12 خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103 کارکنان گرفتار

Share
Share

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے 103 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 12 خواتین بھی شامل ہیں۔

کارکنان کے خلاف 5 تھانوں نے کل 6 مقدمات درج کیے ہیں، تین مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور 4 مقدمات میں 144 خلاف ورزی دفعہ لگائی گئی۔

گرفتار شدگان میں سیمابیہ طاہر سمیت 2 ایم پی اے خاتون امیدوار بھی شامل ہیں۔

تمام گرفتار کارکنوں کو آج اتوار ڈیوٹی جج کے پاس پیش کیا جائے گا، انصاف لائرز فورم لیگل ٹیم جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئی ہے۔ مقدمات تھانہ سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، سول لائن اور آر اے بازار نے درج کیے ہیں۔

Share
Related Articles

بھارت میں برفانی تودہ گر نے سے 57 مزدور دب گئے

اتراکھنڈ:بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں مودی سرکار کی 15...

این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

کراچی:قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب...

دارالعلوم حقانیہ پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے، مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا...

مان لیں آپ ہار گئے ہیں ہمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا،عالیہ حمزہ

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء عالیہ حمزہ نے کہا ہے...