اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا،ستر سالہ عابد حسین کے گھر تعمیر کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا۔
سپریم کورٹ میں جائیداد کے تنازعہ سے متعلق کیس کے ایک فریق عابد حسین کو عدالت سے واپسی پر سپریم کورٹ استقبالیہ پر دل کا دورہ پڑا،عابد حسین ہسپتال منتقلی کے دوران ہی چل بسا،عابد حسین کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ملتوی ہوا تھا،عابد حسین کے گھر کی تعمیر کے مقدمے کی سماعت آج ملتوی کی گئی تھی۔
جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ کے سامنے کیس فکس تھا،کیس سیریل نمبر آٹھ پر محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے فکس تھا،کیس 22 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں دائر ہوا۔
کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی،دوسری سماعت سپریم کورٹ میں آج ہونا تھا تاہم کیس ملتوی ہوگیا۔