Home نیوز پاکستان راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پر 17 سال کی تاخیر کے بعد دوبارہ کام کاآغاز

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پر 17 سال کی تاخیر کے بعد دوبارہ کام کاآغاز

Share
Share

راولپنڈی:راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ پر 17 سال کی تاخیر کے بعد تعمیر کا آغاز ہوگیا، منصوبہ ایک سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا، 38 کلومیٹر سے زائد شاہراہ پر پانچ انٹرچینج بنیں گے۔

رنگ روڈ تعمیر کا آغاز ہونے پر کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے گورک پور کے مقام پر دورہ کیا، راولپنڈی رنگ روڈ پر بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، ٹھلیاں ، کل پانچ انٹر چینجز ہوں گے، رنگ روڈ کے اردگرد انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ انتہائی اہمیت کا عوامی فلاح کا حامل منصوبہ ہے، آج ان عناصر کو مایوسی ہو گی جو کہہ رہے تھے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ ختم کر دیا گیا، راولپنڈی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد اور ان منصوبوں کی برق رفتار پیشرفت میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سے ٹریفک کی شدت میں کمی اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سے روزگار کے لیے روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے سہولت پیدا ہو گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...