Enter your email address below and subscribe to our newsletter

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان پہلی اننگز میں 344 پر آوٴٹ، مہمان ٹیم پر 77 رنز کی برتری حاصل کرلی

Share your love

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی جبکہ انگلینڈ پر 77 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں نے ملتان میں ایک ایک میچ جیت رکھا ہے، یہ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اٹھائے گی۔

قومی سپنرز کی بتاہ کن باوٴلنگ کے سامنے انگلش بیٹرز ایک بار پھر بے بس نظر آئے اور پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 267 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔
دوسرا روز
قومی ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، تاہم یہ سکور میں زیادہ اضافہ نہ کرسکے اور قومی کپتان 26 رنز بنا کر سپنر شعیب بشیر کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

ان کے بعد سعود شکیل کا ساتھ دینے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کریز پر پہنچے، دونوں نے مل کر ٹیم کا مجموعی سکور 151 رنز تک پہنچایا تاہم ریحان احمد نے اس اہم پارٹنر شپ کا خاتمہ کر دیا۔

اس موقع پر محمد رضوان 25 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور 151 رنز پر قومی ٹیم کے آدھے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، دوسرے اینڈ پر بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل نے اچھی بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

پاکستان کو چھٹا نقصان سلمان علی آغا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ ایک رن بنا کر ریحان احمد کا شکار بنے، قومی ٹیم کے آل راوٴنڈر عامر جمال بھی ناکام رہے اور ریحان احمد کی گیند پر 14 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

دوسرے اینڈ پر سعود شکیل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 180 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی۔

بعدازاں نعمان علی بھی سعود شکیل کا ساتھ چھوڑ گئے، آف سپنر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 84 گیندوں پر 45 رنز بنا کر شعیب بشیر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر اور ریحان احمد نے 3، 3 جبکہ جیک لیچ اور گّس ایٹکنسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

گزشتہ روز انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو زیادہ درست ثابت نہ ہو تھا، اور پوری انگلش ٹیم 267 رنز پر آوٴٹ ہوگی جبکہ ایک بار پھر پاکستانی سپنرز 10 وکٹیں لے اڑے۔

پہلا روز

قبل ازیں راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کے بعد انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا ا?غاز بین ڈکٹ اور زیک کرالی نے کیا اور دونوں اوپنر نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

تاہم زیک کرالی 29 رنز بنا کر نعمان علی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے بیٹھے، مدل آرڈر بیٹر اولی پوپ محض 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد انگلش ٹیم کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ کریز پر آئے مگر کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین چلتے بنے۔

انگلینڈ کو چوتھا نقصان بین ڈکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، بائیں ہاتھ کے بلے باز 52 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے جبکہ جارح مزاج بیٹر ہیری بروک بھی ساجد خان کے سامنے بے بس نظر آئے اور محض 5 رنز بنا کر آف سپنر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

کپتان بین سٹوکس 12، ریحان احمد 6 اور جیک لیچ 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

انگلش ٹیم کیلئے 7 ویں وکٹ کی شراکت میں گّس ایٹکنسن اور جیمی سمتھ نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ایٹکنسن 39 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے، بعدازاں 91 رنز بنا کر جیمی سمتھ بھی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری جانب انگلینڈ کی پوری ٹیم آوٴٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا مگر یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور 35 کے مجموعی سکور پر عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 43 کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 46 رنز کی مجموعی سکور پر کامران غلام بھی 3 رنز بناکر چلتے بنے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!