Home سیاست توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس ،نیب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق رپورٹ طلب

توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس ،نیب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق رپورٹ طلب

Share
Share

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں آئندہ سماعت پر نیب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے صدر مملکت آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت کی، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے وکیل ارشد تبریز جبکہ نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل قاضی مصباح نے سپریم کورٹ نیب ترامیم فیصلے کے بعد ریفرنس کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔

نواز شریف کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ 21 دسمبر 2022 میں توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس نیب کو بھیجا گیا، سپریم کورٹ نے نیب ترامیم پر حالیہ فیصلہ دیا، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد نیب ریفرنس کا دائرہ اختیار موجودہ عدالت میں نہیں بنتا۔

وکیل قاضی مصباح نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریفرنس نیب کو واپس بھیجا جائے۔

احتساب عدالت نے وکیل صفائی کو دائرہ اختیار سے متعلق درخواست جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس پر سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

مریم نواز کا صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی...

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے ان کی اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی:سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ...

ملٹری ٹرائل کیس، 1962 کے آئین میں ایوب خان کا دور تھا کیا اس وقت لوگوں کو بنیادی حقوق میسر تھے؟ جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل...