Home سیاست آئینی ترامیم معاملہ ،پی ٹی آئی وفد کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات

آئینی ترامیم معاملہ ،پی ٹی آئی وفد کی مولانافضل الرحمان سے ملاقات

Share
Share

اسلام آباد: آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات جاری ہے ، اس دوران بلاول بھٹو بھی فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

آئینی ترامیم کے معاملے پر ایک طرف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے اور دوسری طرف اسی متعلق مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کا وفد پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

دوسری جانب چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے جب کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس کا وفد پہلے ہی مولانا کی رہائش گاہ پر موجود ہے۔

بلاول بھٹو کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر بھی موجود ہیں۔ جے یو آئی کے رہنماوٴں نے ان کا استقبال کیا بعدازاں وہ انتظار کے لیے مولانا فضل الرحمان کے آفس میں بیٹھ گئے، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن وفد سے ملاقات کے بعد بلاول سے ملاقات کریں گے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...