Home سیاست ججز کے خط کا معاملہ، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

ججز کے خط کا معاملہ، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

Share
Share

اسلام آباد: اسلام ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط والے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے6 ججز کی طرف سے لکھے گئے خط کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے پیغام آنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ کل ان سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات کل دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ملاقات کا پیغام بھی اٹارنی جنرل منصور اعوان کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ وزیراعظم کل چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ بھی موجود ہوں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...