Home سیاست انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے والی13جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے والی13جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے والی 13 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 13 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی۔

جن جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ان میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان، آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک ،عوامی پارٹی پاکستان ایس، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، سب کا پاکستان شامل ہے۔

پاکستان امن کونسل پارٹی ، پاکستان نیشنل مسلم لیگ ، پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی ، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک ، نظام مصطفیٰ پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ جناح کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی گئی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...