Home نیوز پاکستان پنجاب میں جامعات کے طلبہ کے لئے ہونہار اسکالر شپ کی رجسٹریشن جاری

پنجاب میں جامعات کے طلبہ کے لئے ہونہار اسکالر شپ کی رجسٹریشن جاری

Share
Share

لاہور: پنجاب حکومت نے 130 ارب روپے سے ہونہار اسکالر شپ پروگرام متعارف کرادیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار اسکالر شپ کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے جس کے تحت 68 مضامین میں ہر سال 30 ہزار طلبا کو اسکالر شپ دی جائے گی، پنجاب بھر کی 50 پبلک سیکٹریونیورسٹیز کے طلبہ اسکالر شپ حاصل کرسکیں گے جس کیلئے جامعات میں انفارمیشن ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں۔

انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے تحت 4 سے 5 سال تک اسکالر شپ مہیا کی جائے گی۔ طلبہ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لئے میٹرک کے 30 فیصد اور انٹر میڈیٹ کے 70 فیصد مارکس سے میرٹ بنے گا۔

ہونہار اسکالر شپ کے تحت طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔ 22 سال سے کم عمر 3 لاکھ سے کم آمدن رکھنے والے پنجاب کے شہری اسکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکیں گے۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ بھی اسکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکیں گے۔ honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر 18 اکتوبر تک اسکالر شپ کے لئے اپلائی کیا جا سکے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کاہر طالب علم میرا بیٹا اور ہر طالبہ میری بچی ہے۔ طلبہ کو ہائر ایجوکیشن کے لئے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپ دئیے جائیں گے۔ ہونہار اسکالر شپ کا مقصد محدود وسائل کے ساتھ اچھے نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

راولپنڈی :پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے...

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...