Home sticky post 4 جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

Share
Share

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں میں داخلہ لینے والے ہر طالب علم کی رجسٹریشن پی ایم ڈی سی کے ساتھ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر اسٹوڈنٹ رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے مکمل کریں۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر داخل شدہ طلبا کی رجسٹریشن میں ناکامی کی صورت میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی اور ریگولیشنز 2025ء کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ تمام ادارو ں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہر سیشن کے تمام طلبہ کی بروقت رجسٹریشن یقینی بنائیں، جرمانوں کے نفاذ سے بچنے کے لیے پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...