Home sticky post 6 منی پور میں کشیدگی میں شدید اضافہ، عوام اور بھارتی فوج آمنے سامنے

منی پور میں کشیدگی میں شدید اضافہ، عوام اور بھارتی فوج آمنے سامنے

Share
Share

منی پور:بھارتی ریاست منی پور میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں ۔مظاہرین نے بھارتی فوجی گاڑی کو نقصان پہنچاتے ہوئے فوجیوں کو زدوکوب کیا ۔

مقامی افراد نے بھارتی فوجی افسران کو کھلے عام دھمکی دیتے ہوئے چیک پوسٹیں ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر فوجی چیک پوسٹیں نہ ہٹائی گئیں تو عوام خود کارروائی کریں گے۔

مقامی افراد نے “انڈین آرمی گو بیک”کے نعرے بھی لگائے اور الزام عائد کیا کہ بھارتی فوج کی موجودگی خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں عوامی دباؤ کے باعث بھارتی فوج کو پیچھے ہٹنا پڑا جس سے سکیورٹی صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے

دفاعی ماہرین کا کہنا ہےکہ منی پور میں بڑھتی ہوئی بے چینی بھارت کے اندرونی سکیورٹی چیلنجز کو ظاہر کرتی ہے۔اگر سیاسی اور سماجی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔منی پور میں عوام اور بھارتی فورسز کے درمیان نفرت اور فاصلے بڑھتا نظر آ رہا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...