Home سیاست ‎پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات شروع

‎پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات شروع

Share
Share

‎اسلام آباد:پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اور آخری اقتصادی جائزے کیلئے باقاعدہ مذاکرات کاآغاز ہوگیاہے ۔

‎وزارت خزانہ میں ہونے والے تعارفی اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر توانائی اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہیں۔ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی قیادت نیتھن پورٹر کررہے ہیں وزیرخزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر توانائی کی الگ الگ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

‎وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف مشن کو حکومتی ترجیحات سے آگاہ کریں گے، گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف مشن کو آئی ایم ایف اہداف پر عملدرآمد بارے آگاہ کریں گے۔ وزیر توانائی بھی آئی ایم ایف مشن کو اہداف پر عملدرآمد سے آگاہ کریں گے ۔

‎وزارت خزانہ کے مطابق دوسرے اقتصادی جائزہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف کے تمام اہداف پر عملدرآمد کر چکا، قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پورے کئے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...