Home نیوز پاکستان ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

Share
Share

کراچی:چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ و میزبان ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑتے ہوئے اپنے ردعمل دے دیا۔

ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اْنہوں نے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کی ہے۔

اْنہوں نے کہا ہے کہ میں 12 شادیاں کروں اور 12 بار طلاق لوں یہ میرا مسئلہ ہے اس سے کسی کو کوئی مطلب نہیں ہونا چاہیے۔

ریحام نے مز ید کہا کہ یہاں میں یہ بات بھی کہنا چاہوں گی کہ جتنی توجہ لوگ میری زندگی پر دے رہے ہیں اتنی توجہ لوگ اگر اپنی ازدواجی زندگی پر دیتے، اپنے کیریئر پر دیتے، اپنے بچوں پر دیتے یا اپنی بہن کی شادی پر دیتے تو صورتِ حال کچھ مختلف ہوتی۔

ریحام خان نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ لیکن مسئلہ اس پارٹی میں یہ ہے کہ یہاں صرف پارٹی ہی ہوتی رہتی ہے اور ہمیشہ دوسروں کے ہی بارے میں بات ہوتی رہتی ہے۔

اْنہوں نے اپنے شوہر مرزا بلال کی طرف اشارہ کر کے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنے شہروں پر توجہ دیں کیونکہ میرے شوہر کافی زیادہ ڈیمانڈنگ ہیں تو میں ایسی چیزوں پر بالکل بھی توجہ نہیں دے سکتی۔

ریحام خان نے طلاق کی خبریں پھیلانے والوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ معذرت خواہ ہوں کہ آپ کی نیند خراب ہوئی لیکن میں بہت پْرسکون نیند سو رہی تھی اور میرے دونوں فون بھی بند تھے۔

اس موقع پر مرزا بلال نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کی بھی نیند خراب ہوئی وہ سو جائیں آرام سے اور جن لوگوں کو بھی ہماری طلاق کی خبر سن کر پریشانی ہوئی تھی، میں ان سے کہوں گا کہ وہ پریشان نہ ہوں ہم نے اپنی پریشانی کا انتظام کیا ہوا ہے ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...