Home سیاست الیکشن کمیشن کی پرویز خٹک کو “بلے” کا نشان دینے کی پیشکش کی تردید

الیکشن کمیشن کی پرویز خٹک کو “بلے” کا نشان دینے کی پیشکش کی تردید

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرویز خٹک کو بلے کا انتخابی نشان دینے کی پیشکش کی تردید کردی۔

یاد رہے کہ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بلے کے انتخابی نشان کی پیشکش کی گئی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم نے اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

تاہم اب ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں پرویز خٹک کے اس دعوے کی تردید کردی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ای سی پی نے پرویز خٹک کو انتخابی نشان”بلے” کی پیشکش نہیں کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کسی کو بھی بلے کے انتخابی نشان کی پیشکش نہیں کی گئی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...