Home Uncategorized پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط، تکنیکی و ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت جاری ہے، امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط، تکنیکی و ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت جاری ہے، امریکی محکمہ خارجہ

Share
Share

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل کاکہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں اور تکنیکی و ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت جاری ہے۔ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو نے ٹیلی فونک بات چیت میں افغانستان میں استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی گفتگوکی

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو میں شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان میں استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی۔

امریکی ترجمان ویدانت پٹیل نے بھارتی ریاست منی پور میں خواتین کو گھمانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت تمام نسلی و مذہبی اقلیتوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے متاثرہ خواتین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے احترام و وقار کو برقرار رکھنے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...