Home Uncategorized اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ،غزہ جنگ بندی کیلئے مکمل انخلا کی شرط ، حماس کا وفد مذاکرات کیلئے قاہرہ پہنچ گیا

اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ،غزہ جنگ بندی کیلئے مکمل انخلا کی شرط ، حماس کا وفد مذاکرات کیلئے قاہرہ پہنچ گیا

Share
Share

قاہرہ : حماس نے جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا کی شرط لگادی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کے شرائط پر مذاکرات کیلئے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ گیا ہے۔

قبل ازیں جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں مصر کا سکیورٹی وفد حماس کے رہنما اسامہ حمدان سے ملاقات کیلئے پہنچا تھا۔

حماس رہنما اسامہ حمدان نے لبنانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اسرائیل کو یرغمالی صرف اسی صورت میں واپس ملیں گے جب وہ غزہ پر اپنی جارحیت ختم کرکے فوجوں کا مکمل انخلا کرے گی۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ آج لبنانی وزیراعظم سے ملاقات کرکے موجودہ جنگی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

اس سے پہلے دوحہ میں قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے امید ظاہر کی تھی کہ ثالثوں کی کوششوں سے حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل وقفے کے بعد جنگ بندی مذاکرات کا سلسلہ جلد بحال ہو جائے گا۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی مذاکرات میں اپنا وفد بھیجنے کی تصدیق کردی ہے، اسرائیلی وفد کی قیادت موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنی کریں گے ، اسرائیلی وفد دوحا میں سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنس اور قطری وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

یاد رہے کہ غزہ وزارت صحت کے بیان کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے پر پھیلی جنگ کے دوران شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 42ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...