Home sticky post 6 بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دائر

Share
Share

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے بانی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں دائر کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کو کل کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو جیل میں رسائی دی جائے، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر خرم مرزا اور ڈاکٹر سمینہ نیازی کو بانی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے، متعلقہ ڈاکٹرز بانی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے درخواست میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ان کی فیملی کو تشویش ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...