Home سیاست عسکری ٹاور جلاوٴ گھیراوٴ کیس،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگرملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب

عسکری ٹاور جلاوٴ گھیراوٴ کیس،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگرملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب

Share
Share

لاہور:لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلاوٴ گھیراوٴ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ء ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

عسکری ٹاور جلاوٴ گھیراوٴ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہے۔

عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور صداقت حسین سمیت 22 ملزمان نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں عسکری ٹاور میں جلاوٴ گھیراوٴ کا مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...