Home سیاست مخصوص نشستیں ؛ الیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

مخصوص نشستیں ؛ الیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی وضاحت کے تفصیلی جائزے کے بعد اہم فیصلے کرلیے ہیں، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائر کرے گا جس کے ذریعے سپریم کورٹ سے رہنمائی طلب کی جائے گی کہ جب قانون موجود ہے کہ اب مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جا سکتیں تو فیصلے پر عملدرآمد کیسے ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں قانونی رائے اور اسپیکر قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کے خطوط کا جائزہ لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے روکتا ہے، سپریم کورٹ بتائے فیصلے پر تیکنیکی طور پر کیسے عملدرآمد کیا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...