Home sticky post 6 آپریشن بنیان مرصوص ،پاکستان کی شاندار کامیابی سے متعلق قرارداد سینیٹ سے متفقہ طورپرمنظور

آپریشن بنیان مرصوص ،پاکستان کی شاندار کامیابی سے متعلق قرارداد سینیٹ سے متفقہ طورپرمنظور

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹ آف پاکستا ن نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی شاندار کامیابی سے متعلق قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی۔

ایوان بالا میں قرارداد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ اس مشکل وقت میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔پاکستانی قوم اور بہادر مسلح افواج نے بھارت کی ننگی جارحیت ملی وحدت قومی یکجہتی اور بہادری سے جواب دیا۔
قراردادمیں مزید کہاگیاہے کہ پوری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔مسلح افواج کی شاندار بہادری، ڈسپلن پیشہ ورانہ مہارت پر شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان ائیر فورس کی شاندار کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہتے ہیں۔

قرارداد کے مطابق پاکستان ائیر فورس نے خطے میں تزویراتی توازن کو قائم کیا۔تمام برادر اور دوست ملکوں کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

قراردادمیں واضح کیاگیاہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلے سمیت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے۔جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
قرارداد میں خبردارکیاگیاہےکہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہے۔سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ تبدیلی یا پاکستانی پانی کو موڑنے کی بھارتی کوشش کو جنگی اقدام تصور ہو گا۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...