Home سیاست کے پی کو 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کی قرارداد منظور

کے پی کو 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کی قرارداد منظور

Share
Share

 

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فضل الہیٰ نے ایوان میں قرار داد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 2 سے 3 روپے فی یونٹ کی لاگت سے بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ وفاق کی جانب سے صوبے کو یہی بجلی 70 سے 100 روپے فی یونٹ میں دی جارہی ہے۔

متن میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صوبے کو 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرے۔ ایوان نے فضل الہی کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

علاوہ ازیں محکمہ زکوۃ کے تنخواہوں سے محروم سینکڑوں ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور انہیں مستقل کرنے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں سول سیکرٹریٹ میں طلبہ کےلیے سہولت ڈیسک قائم کرنے اور افغان پرائمری اسکولوں کے2سوسے زائد اساتذہ کومستقل کرنے کی قراردادیں بھی ایوان نے مںظور کی۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...