Home نیوز پاکستان سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف مقامات پرجوابی کارروائیاں ، 12 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف مقامات پرجوابی کارروائیاں ، 12 دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی :سکیورٹی ذرائع کاکہناہے کہ بلوچستان میں گزشتہ رات متعدد مقامات پر دہشتگردوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کیے گئے۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشتگرد مارے کیے جا چکے ہیں جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 اور 25 اگست کی رات دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا موٴثر جواب دے رہے ہیں، جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشتگرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری رہیں گے۔

گزشتہ رات بھی دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقوں قلات اور موسیٰ خیل میں بزدلانہ حملے کر کے معصوم شہریوں اور فورسز کے جوانوں کو شہید کیا۔

موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کیا گیا اور متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش بھی کیا گیا جبکہ قلات میں فائرنگ کرکے پولیس اور لیویز سمیت 10 افراد کو شہید کیا گیا۔

مستونگ میں لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کر کے متعدد گاڑیاں نذر آتش کردیں اور تھانے کا ریکارڈ جلا دیا۔

علاوہ ازیں بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کو گزشتہ رات دیر سے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس سے ٹرین سروس معطل ہوگئی ، دھماکے سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...