Home نیوز پاکستان میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

Share
Share

اسلام آباد:میانوالی ائیر بیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا بڑا انکشاف ہواہے۔میانوالی ائیر بیس حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آگئے۔

ذرائع کے مطابق میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا۔میانوالی ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔افغان سرزمین پر امریکہ کے تیار کردہ ہتھیار کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں اور دہشت گردوں تک انکی رسائی انتہائی آسان ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی ساخت کے ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں جو دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔پاکستان کے خلاف غیر ملکی سرزمین کا استعمال اور امریکا کے افغانستان سے اِنحلا کے بعد دہشت گرد آزادانہ غیر مْلکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے آ رہے ہیں۔

س سے پہلے بھی ژوب کنٹونمنٹ حملے میں بھی امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کا استعمال ہوا تھا۔افغان انٹرم گورنمنٹ کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکنا ہوگا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...