Home سیاست گرینڈ اپوزیشن قیادت کا 22 اگست کو جلسہ کیلئے اجلاس،تیاریوں، انتظامات کا جائزہ

گرینڈ اپوزیشن قیادت کا 22 اگست کو جلسہ کیلئے اجلاس،تیاریوں، انتظامات کا جائزہ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 22 اگست کو جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں گرینڈ اپوزیشن قیادت کا اہم ترین اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شرکت کی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا بھی شریک ہوئے، 22 اگست کے اسلام آباد میں جلسے کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

اجلاس کے شرکاء نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق تازہ فیصلہ بھی زیر غور آیا۔

اجلاس کے شرکاء نے پارلیمنٹ میں حکومت کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔

قائدین تحریک انصاف نے کہا کہ پرامن جلسہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے، انتظامیہ کی اجازت سے 22 اپریل کو اسلام آباد ترنول کے مقام پر جلسہ کیا جائے گا، 22 تاریخ کو اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ ہوگا، پورے ملک سے کارکنوں کو جلسہ میں پہنچنے کی ہدایت کردی۔

عمر ایوب نے کہا کہ امید ہے انتظامیہ ہمارے جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، تحریک انصاف کے جلسے ہمیشہ پرامن رہے ہیں، پاکستان میں آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...